ماچھیوال میں عید پر قصابوں کی لوٹ مار ،من پسند ریٹ مقرر

ماچھیوال میں عید پر قصابوں کی لوٹ مار ،من پسند ریٹ مقرر

ماچھیوال (نامہ نگار)قصابوں کی عید کے موقع پر لوٹ مار ، سرکاری ریٹ لسٹ کے بجائے من مانے ریٹ وصول کر تے رہے۔۔

 ، بڑا گوشت 1000،چھوٹا 2200روپے کلو فروخت،شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔ تفصیل کے مطابق ماچھیوال اور گردونواح میں عیدالفطر کے موقع پر قصابوں نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے خوب لوٹا ،سرکاری ریٹ کے مطابق بڑا گوشت 700روپے کلو جبکہ 1000روپے کلو فروخت اسی طرح چھوٹا گوشت سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق 1300 سوروپے کلو جبکہ قصابوں نے 2200سوروپے کلو میں فروخت کرتے رہے ،شہریوں کی دہائی کسی کام نہ آئی ،پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی منظر سے غائب رہی ،شہری گوشت کا ریٹ سن کر انتظامیہ کو کوستے رہے ۔واضح رہے کہ پہلے قصاب سلاٹر ہاؤس جاتے تھے وہاں پر ویٹرنری ڈاکٹر کی نگرانی میں جانور ذبح کیے جاتے تھے لیکن اب قصابوں نے اپنے غیر قانونی سلاٹر ہاؤس بنا رکھے ہیں جہاں لاغر اور بیمار جانور ذبح کر کے ان کا مضر صحت گوشت مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے ۔ شہریوں اویس، سلام، عالم شیر، احمد بلال، مقبول حسین، عدنان، مشتاق احمد، علی رضا، ودیگر نء ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں