کبیروالا میں بھی کسانوں سے گندم خریدنے کیلئے پالیسی تیار

کبیروالا میں بھی کسانوں سے گندم خریدنے کیلئے پالیسی تیار

چوپڑہٹہ (نمائندہ دنیا )ضلع بھر کی طرح تحصیل کبیروالا میں بھی کسانوں سے گندم خریدنے کیلئے پالیسی تیار کر لی گئی۔۔

،پرانے تجربہ کار فوڈ انسپکٹرز کو دو سے تین فوڈ سنٹرز کی ذمہ داریاں دینے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ پچھلے سال کی گندم بھی فوڈ سنٹرز پر موجود ہے ، اس لیے گندم خریداری کا ٹارگٹ بھی ہر سنٹر کا بہت کم ہے ، اس سال گندم کا ریٹ کم ہونے اور فوڈ سنٹرز پر گندم خریداری کا ٹارگٹ کم ہونے کی وجہ سے کسان انتہائی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔کسانوں کو اس سال اوسط پیداوار سے بہت کم باردانہ ملے گا،کسانوں نے اعلیٰ کام سے اپیل کی ہے کہ فوڈ سنٹروں پر گندم خریداری کا ٹارگٹ بڑھایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں