گیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون،متعدد کنکشن منقطع،بھاری جرمانے

گیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون،متعدد کنکشن منقطع،بھاری جرمانے

ملتان(خصوصی رپورٹر)سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کا عید کی چھٹیوں میں بیس گیس چوروں کیخلاف کارروائی ۔

ملتان شہر میں چار صارفین گھریلو میٹروں کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کررہے تھے ۔ جن مختلف ٹیموں نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے میٹر منقطع کر دیئے ۔ ایک صارف جس کا میٹر کمرشل کے ساتھ لگا ہو تھا مگر ڈائریکٹ گیس چوری کرنے کے جرم میں ملوث تھا ۔ ٹاسک فورس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے میٹر کو منقطع کرکے ڈائریکٹ استعمال کرنے والا میٹریل قبضہ میں لے لیا تاکہ قانونی کارروائی میں جمع کروایا جاسکے ۔ تین صارفین جو کہ نان بلنگ پر تھے وہ ناجائز میٹر لگا کر گیس چوری کررہے تھے ان کے میٹر منقطع کرکے قبضہ میں لے لئے ہیں تاکہ استعمال شدہ یونٹس کے مطابق بل جاری کروایا جاسکے ۔ بقیہ بارہ کیسوں میں صارفین غیر قانونی طور پر ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں ملوث تھے جن کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ریجنل منیجر حسین ظفر کی گیس چوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے جس پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں