کمشنرمریم خان نے ڈی جی ایم ڈی اے کا اضافی چارج سنبھال لیا

کمشنرمریم خان نے ڈی جی ایم  ڈی اے کا اضافی چارج سنبھال لیا

ملتان(وقائع نگار خصوصی)کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے ڈی جی ایم ڈی اے کا اضافی چارج سنبھال لیا۔

حکومت پنجاب نے ڈی جی ایم ڈی اے ڈاکٹر زاہد اکرام کا تبادلہ کر کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی اور کمشنر ملتان مریم خان کو ملتان ترقیاتی ادارے کا اضافی چارج سونپا تھا۔اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں