مضر صحت مٹھائی ، سموسے ، پکوڑے ، مشروبات فروخت

مضر صحت مٹھائی ، سموسے ، پکوڑے ، مشروبات فروخت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ناقص اجزاء سے تیار شدہ مضر صحت مٹھائیوں، سموسے ، پکوڑے اور جعلی مشروبات کی فروخت سرعام جاری، جن کے استعمال سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔۔۔

 فوڈ اتھارٹی انسپکٹر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ، تفصیلات کے مطابق خانیوال شہر و مضافاتی علاقوں میں قائم بیکریوں، ہوٹلوں، دکانوں پر سرعام غیر معیاری پکوڑے ،سموسے اور مٹھائیوں کی تیاری اور فروخت دھڑلے سے جاری ہے جو ناقص و غیر معیاری گھی، خطرناک کیمیکلز، مصالحہ جات اور دیگر ناقص اجزاء سے تیار کئے جاتے ہیں، جس سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، شہریو ں میں یوسف، محمد اکمل، محمد جنید، محمد ساجد ودیگر نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں