ایم این اے کی تلیری کینال چالو کرنے کی ہدایت

 ایم این اے کی تلیری کینال چالو کرنے کی ہدایت

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) کسانوں کی شکایات پر رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان کا نوٹس، سیکرٹری آبپاشی پنجاب کو تلیری کینال مظفرگڑھ فوری چالو کرنے کی ہدایت کردی ۔

تفصیل کے مطابق تلیری کینال مظفرگڑھ کی گزشتہ 6 ماہ سے جبری بندش پر کسانوں کے مسلسل احتجاج کے باوجود بھی نہری پانی کی عدم فراہمی پر گزشتہ روز ایگری فورم رجسٹرڈ پاکستان کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری مہر راشد نصیر سیال نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان کو فون کر کے تلیری کینال مظفرگڑھ کی گزشتہ 6 ماہ سے جبری بندش کے حوالے سے کسانوں کو ہونے والے مالی نقصان کے متعلق آگاہ کیا جس پر ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان نے سیکرٹری آبپاشی پنجاب کو فون کر کے ساری صورتحال سے آگاہ کیا اور نہری پانی کی فوری فراہمی پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں