حکومت کسانوں ،باغبانوں کو ریلیف فراہم کرے ، ذیشان ڈوگر

حکومت کسانوں ،باغبانوں کو  ریلیف فراہم کرے ، ذیشان ڈوگر

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)معروف زمیندار و مثالی باغبان سردار محمد ذیشان ڈوگر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کاشتکاروں۔۔

، باغبان اور مویشی پال کسانوں کو ریلیف فراہم کرے اور ان کو سالانہ نہری پانی ، سستی کھاد، بیج ، آدھی رقم پر ڈیزل، مفت بجلی اور آسان شرائط پر بلاسود سولر سسٹم ، قرض فراہم کرے تاکہ وہ مہنگائی اور ٹیکسسز کی وجہ سے اپنا آبائی پیشہ نہ چھوڑیں بصورت دیگر ملکی معیشت کو سنبھالنا بہت مشکل ہو جائے گا اور پاکستان کو ہر چیز دیگر ممالک سے خریدنی پڑے گی اور ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں