جنوبی پنجاب میں پلڈاٹ کاـــ ’’ہم آہنگ ‘‘ منصوبہ شروع

جنوبی  پنجاب  میں  پلڈاٹ  کاـــ ’’ہم آہنگ ‘‘ منصوبہ  شروع

ملتان(وقائع نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر )عوام اور انتظامیہ کے مابین انتظامی اور سماجی ہم آہنگی بڑھانے کے لئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور پلڈاٹ نے باہمی تعاون کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس سلسلے میں عوامی رائے جانچنے کے لئے پلڈاٹ نے جنوبی پنجاب میں ’’ہم آہنگ ‘‘ پراجیکٹ لانچ کر دیا ہے ۔اس پراجیکٹ کے تحت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی خطے میں کردار بارے عوام کو آگاہی دی جائے گی جبکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بارے عوام کا فیڈ بیک بھی حاصل کیا جائے گا اور سفارشات تیار کی جائیں گی۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مزید موثر بنانے کے لئے عوامی رائے پر مبنی تجاویز بھی سفارشات کا حصہ ہونگی اور پالیسی کی تیاری کے لئے پلڈاٹ یہ سفارشات پارلیمنٹیرین اور صوبائی و وفاقی حکومت کو ارسال کرے گا۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی سے ان کے آفس میں پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔’’ ہم آہنگ‘‘ پراجیکٹ کے سینئر منیجر فہیم احمدخان اور دیگر ممبران بھی وفد میں شامل تھے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ خطے کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کررہا ہے اور صوبائی حکومت جنوبی پنجاب کو صوبے کے ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد حصہ فراہم کر رہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں