نئی مالیاتی پالیسی سے افراط زر کم ہوا، طلعت انور

نئی مالیاتی پالیسی سے افراط زر کم ہوا، طلعت انور

ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی ملتان سکول آف اکنامکس میں پاکستان کی موجودہ مالیاتی پالیسی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔

 اس موقع پر ڈاکٹر طلعت انور پروفیسرسٹیٹ بینک میموریل چیئر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی مالیاتی پالیسی کی بدولت افراط زر میں بہت تیزی سے کم ہو گئی ہے مگر عوام کو خدشہ ہے کہ یوٹیلیٹی بلز مثلا بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو افرا زرکی شرح میں مزید اضافہ ہوگا پاکستان کی معاشی شرح نمو زری پولیسی کی کامیابی کی وجہ سے منفی کی بجائے مثبت ہو گئی ہے کیونکہ زرعی شعبے میں شرح نمو بہتر ہوئی ہے ۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ عذرا بتول نے کہا کہ گو کہ مالیاتی پالیسی کے معیشت پر اثرات کافی اچھے ثابت ہو رہے ہیں غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور اسی طرح ٹیکس ریونیو میں بھی اضافہ ہو رہا ہے مگر اتنی بلند شرح سود پر ملک کے نجی شعبہ میں سرمایہ کاری کرنا محال ہو کر رہ گیا ہے اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان شیخ نے کہا کہ مالیاتی پا لیسی کے اعدادو شمار اور اہداف میں تضاد ہے اور بلند شرح سود پر بے روزگاری بڑھ رہی ہے اس لیے شرح سود کو کم کرنا بہت ضروری ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں