ٹریفک حادثے میں نوجوان زخمی والد کی مدعیت میں مقدمہ

ٹریفک حادثے میں نوجوان زخمی  والد کی مدعیت میں مقدمہ

ملتان( کرائم رپورٹر )ٹریفک حادثے میں نوجوان زخمی،پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ کرلیا۔

کینٹ پولیس کو خضر حیات نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرا بیٹا گھر جارہاتھا کارڈیالوجی ہسپتال کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزم احمد نیاز نے تیزرفتاری کی وجہ سے موٹرسائیکل بیٹے پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں بیٹے کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور ملزم موقع سے فرار ہوگیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں