موٹر سائیکل ،4موبائل فون 43ہزا رروپے چھین لئے گئے

 موٹر سائیکل ،4موبائل فون 43ہزا رروپے چھین لئے گئے

راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں سے 12 موٹر سائیکل چو ر ی ہو گئے جبکہ لاکھوں روپے اور موبائل فونزچھین لئے گئے ۔تھانہ گنج منڈی کی حدود میں حسین سے موٹرسائیکل،موبائل فون اورپرس چھین لیا گیا۔

وارث خان میں محمد دانیال اور عمر فاروق سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز اور دیگر سامان چھین لیا گیا،نیو ٹاؤن میں میراویس سے دو موبائل فونز ، 8000 روپے اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔کینٹ پولیس کو مصباح الرحمن نے بتایا کہ حیدرروڈ پر اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا رہاتھا کہ ایک شخص مسلح پستول اندر آیا اور 35 ہزار روپے چھین لئے ۔ ریس کورس کی حدود سے ملک خالد کی اہلیہ سے پرس چھین لیا گیا،ا یئر پورٹ پولیس کو عمر سہیل نے بتایا بوستان خان روڈ پر میری جیولری کی د کان ہے ،رات کو چور 550000 روپے اور سونا مالیتی 2287500 روپے چوری کر کے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں