ضلع ملتان : 29 بنیادی ہیلتھ مراکز پر 32 آسامیاں ختم

ضلع ملتان : 29 بنیادی ہیلتھ مراکز پر 32 آسامیاں ختم

ملتان ( لیڈی رپورٹر) محکمہ صحت نے ضلع ملتان کے 29 بنیادی ہیلتھ مراکز پر 32 آسامیاں ختم کردیں ۔۔

، محکمہ صحت پنجاب پرائمری اینڈ سیکرٹری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب ڈیلیگیشن آف فنانشل پاور رولز 2016 کے رول نمبر 2 کی شق نمبر ایک میں دیے گئے اختیارات اور حکم نامہ نمبر ایڈمن۔ ڈی ڈبلیو 2022 جاری کردہ 2 فروری 2022 کے مطابق ضلع ملتان میں 29 بنیادی ہیلتھ مراکز میں 32مختلف سکیل کی 32 آسامیاں ختم کردی ہیں ان میں میڈیکل ٹیکنیشن کی 19 ، آیا 4 ، ایک کمپیوٹر آپریٹر ، ایک گارڈ اور 4میڈیکل اسسٹنٹ کی آسامیاں شامل ہیں ۔ ان آسامیوں میں ضلع ملتان کی 20 ،جلال پور پیروالہ 3 اور شجاع آباد کی 9 آسامیاں ختم کی گئی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں