عالمی یوم الارض پر ریسکیو1122کی آگاہی ریلی

عالمی یوم الارض پر  ریسکیو1122کی آگاہی ریلی

ملتان( کرائم رپورٹر )انٹرنیشنل ارتھ ڈے کے موقع پر ریسکیو1122 کے ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد بلال کی قیادت میں آگاہی ریلی کا انعقاد۔

ایمر جنسی آفیسر نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے اقدامات کو اپنانے سے گریز کریں جو زمینی اور فضائی آلودگی کا باعث بنیں، پلاسٹک اشیاء کا استعمال اور بعد میں اسے بڑے پیمانے پر جلانا ،پانی کا بے دریغ استعمال، فصلوں کی با قیات کو جلانا، فیکٹریوں کا زہریلا دھواں زمین اور اس کے ماحول کے لیے خطرہ ہے ۔ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد ارشدخان نے ریسکیو ولنٹیئر ز میں پودے تقسیم کئے اور کہا کے شجرکاری کے ذریعے ہم زمین کے مسلسل بگڑتے ہوئے ماحول میں توازن پیدا کرسکتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں