لاکھوں کی وارداتیں، ڈکیتی مزاحمت پر مرغی فروش پر فائرنگ

لاکھوں کی وارداتیں، ڈکیتی مزاحمت پر مرغی فروش پر فائرنگ

کوٹ ادو( تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ضلع مرکز میں ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو نہ پایا جا سکا،علی الصبح شہر کے بارونق نورشاہ چوک پر۔۔

 ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو مرغی فروش سے لاکھوں روپے چھین کر فرار،مزاحمت پرمرغی فروش پرفائرنگ بھی کی جس نے مسجد میں پناہ لے کر جان بچائی ،ڈاکو واردات کے بعد ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے ،کریانہ کی دکان سے بھی ڈاکو نقدی قیمتی موبائل فون چھین کر لے گئے ،مزاحمت پر فائرنگ بھی کی،شادی کی تقریب میں جانے والے کا میرج ہال کے باہر سے موٹرسائیکل چوری ،مریض کی تیمارداری کیلئے جانے والے کا بھی ہسپتال کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ،نماز کی ادائیگی کے لیے انے والے کا بھی موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا،وکیل کے زیر تعمیر مکان سے موٹر بجلی چوری، شہری کے گھر سے سولر پلیٹیں بھی چوری کر لی گئیں۔ پولیس مقدمات درج کرنے تک محدود ہے ،مال مسروقہ اور ڈاکوؤں کی گرفتاری میں ناکامی پر شہریوں و تاجر برادری نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈکیتوں کو گرفتار اور مال مسروقہ سامان برآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں