زمین کا عالمی دن ، لودھراں میں ریسکیو کی آگاہی ریلی

 زمین کا عالمی دن ، لودھراں میں ریسکیو کی آگاہی ریلی

لودھراں (سٹی رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرسید ماجد احمد کی زیرنگرانی ضلع کی تینوں تحصیلوں میں زمین کا عالمی دن بھرپوراندازمیں منایاگیا۔

اس حوالے سے ریسکیو سٹیشن لودھراں پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا جبکہ ریسکیو سٹیشن سے میونسپل سٹیڈیم تک آگاہی ریلی بھی نکالی گئی ریلی کے اختتام پر میونسپل سٹیڈیم میں پودے بھی لگائے گئے جس میں ریسکیو افسر وں ریسکیو اہلکاروں ، محمکہ ماحولیات کے افسر وں سمیت ریسکیوسکاؤٹس اوررضاکاروں نے شرکت کی۔ تمام شرکا نے شجرکاری کرنے ،زمین کو صاف ستھرارکھنے ،روزانہ کی بنیادپرزمین اورپودوں کی حفاظت کی آگاہی بارے بینرزاُٹھارکھے تھے ۔ اسی طرح ریسکیوس ٹیشنز،ایمرجنسی گاڑیوں اوراہم چوراہوں پر آگاہی بینرزآویزاں کئے گئے اور لوگوں میں اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ۔کمیونٹی سیفٹی ٹریننگ ونگ کے انسٹرکٹرزنے تینوں تحصیلوں کے مختلف سکول/کالجزمیں ورکشاپس کا اہتمام کیا اورپودے لگائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں