گرین مہم کے تحت لودھراں میں 5لاکھ پودے لگائے ، عبدالصبور

گرین مہم کے تحت لودھراں میں  5لاکھ پودے لگائے ، عبدالصبور

ملتان (لیڈی رپورٹر) ورلڈ ارتھ ڈے ، سماجی تنظیم ایل پی پی کی جانب سے اربن فاریسٹ لودھراں میں پودے لگائے گئے اور درخت لگانے کی مہم کا انعقاد کرکے ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا گیا۔

 اس موقع پر لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالصبور نے کہا کہ ہم نے ایل پی پی کی گرین اینڈ کلین مہم کے تحت لودھراں میں 5لاکھ سے زائد درخت لگائے ہیں اور اتنی بڑی تعداد میں درخت لگا کر ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں