لینڈ مافیا سے 20 کروڑ کی سرکاری اراضی واگزار

لینڈ مافیا سے 20 کروڑ کی  سرکاری اراضی واگزار

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع ۔ تحصیلدار ملک عابد حسین نے عملہ ریونیو کے ہمراہ لینڈ مافیا سے 20 کروڑ سے زائد مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرالی،لینڈ مافیا 407 کنال کی سرکاری اراضی پر عرصہ سے قابض تھا ۔

ڈپٹی کمشنر منور عباس بخاری نے ضلع بھر کی سرکاری زمینوں کا ریکارڈ طلب کر لیا جس پرعملہ ریونیو کی دوڑیں لگ گئیں،دونوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداروں نے فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دی۔ منور عباس بخاری نے کہا کہ قابضین کو کسی صورت سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائیگا۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں