درجن وارداتیں،کئی گھروں کا ٖصفایا،شہری مال مویشی سے محروم

 درجن وارداتیں،کئی گھروں کا  ٖصفایا،شہری مال مویشی سے محروم

جودھ پور بارہ میل(نمائندہ دنیا)ایک رات میں درجن سے زائد وارداتیں ،کئی گھروں کا صفایا، شہری مال مویشی سے محروم ہوگئے ۔

تفصیل کے مطابق تھانہ نواں شہر کی حدود موضع سرفراز پور میں ملک فضل عباس، لیاقت اور اعجاز کے گھر سے چور چار قیمتی بکرے جبکہ مہر ذوالفقار ڈاھر ملک مظہر عباس نائچ اور ملک ساجد عباس نائچ کے بجلی کے ٹیوب ویل سے قیمتی تار کاٹ کر لے گئے ۔ککڑھٹہ سلارواھن اور ٹھل نجیب میں بھی کئی گھروں کا صفایا کردیا گیا ۔متاثرین اور اہل علاقہ نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں