غریب طلبہ میں سکول یونیفارم تقسیم

غریب طلبہ میں سکول یونیفارم تقسیم

شجاع آباد(نامہ نگار)گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل اشفاق گجر اور انچارج عرفان قریشی نے غریب اور نادار طلبہ میں مفت یونیفارم تقسیم کئے۔۔۔

وردیاں سکول کے ایک ٹیچر راؤ علی حیدر کی جانب سے عطیہ کی گئی تھیں۔ انچارج عرفان قریشی نے کہا کہ آئندہ مستحق طلبہ میں مزید بھی وردیاں تقسیم کی جائیں گی، مخیر حضرات کو طلبہ اور سکول کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں