شفاف امتحانات کا انعقاد انتظامیہ کی ترجیح، عبدالرئوف مہر

شفاف امتحانات کا انعقاد انتظامیہ کی ترجیح، عبدالرئوف مہر

لودھراں ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالرؤف مہر کا انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لیے قائم امتحانی مراکز کا دورہ ۔

 ڈپٹی کمشنر لودھراں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لودھراں کے امتحانی مرکز کے انتظامات کا جائزہ لیا اور نگران عملہ کی کارکردگی کی بھی پڑتال کی ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے اس موقع پر کہا کہ شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ لودھراں تعلیمی بورڈ کی بھرپور معاونت کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کو پُرسکون ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں نقل و دیگر ناجائز ذرائع کا استعمال اور غیرمتعلقہ افراد کی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کرینگے ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں نے طالبات سے فراہم کردہ سہولیات بارے بھی استفسار کیا ۔

 

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں