کسانوں کا مطالبات کے حق میں ڈی سی آفس کے باہر مظاہرہ

کسانوں کا مطالبات کے حق میں ڈی سی آفس کے باہر مظاہرہ

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلع بھر کے کسانوں کا مطالبات کے حق میں ڈی سی آفس کے سامنے ریلی اور احتجاجی دھرنا ،29 مئی کو لاہور میں احتجاج کا اعلان ،گندم کی خریداری کی پالیسی کے خلاف زبردست نعرہ بازی۔

گندم کی خریداری شروع نہ ہونے پر کاشتکاروں کا شدید غم وغصہ کا اظہار ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کسان اتحاد کے رہنمائوں رائو طارق اشفاق،ضلعی صدر فیصل زمان جھیڈا ،پیر غلام عباس شاہ اور کسان رہنما چودھری حسیب کی قیادت میں ضلع بھر کے کاشتکاروں نے ڈی سی آفس کے سامنے بھرپور احتجاج کیا اور دھرنا دیا اس موقع پر کسان رہنماوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی ناقص پالیسی کے باعث کاشتکاروں کا استحصال جاری ہے ۔اگر گندم کی بھرپور خریداری شروع نہ کی تو ہر تحصیل میں دھرنا دیں گے کاشتکاروں کی جانب سے اٹھائے گئے بینرز پر مطالبات درج تھے ۔ڈی سی آفس کے باہر دھرنا کے باعث ہر طرح کی آمد و رفت رک گئی روڈ بلاک ہوگیا انہوان نے مزید کہا کہ ڈالروں کے لالچ میں باہر سے باہر سے گندم منگوا کر کمیشن کھایا گیا جس کا کڑا احتساب ضروری ہے ۔گندم باہر سے منگوا کر کاشتکاروں کے ساتھ ظلم کیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں