ریلوے ٹریک سے بولٹ،فش پلیٹیں غائب:بڑے حادثے کا خدشہ

ریلوے  ٹریک  سے  بولٹ،فش پلیٹیں  غائب:بڑے حادثے  کا  خدشہ

ملتان(خبرنگارخصوصی)محکمہ ریلوے کی غفلت ریلوے ملتان ڈویژن میں جگہ جگہ ٹریک سے فش پلیٹس اور نٹ بولٹ غائب ہو چکے ہیں جس سے مسافروں کی زندگیاں داو پر لگ گئی ہیں۔

 ریلوے حکام کی غفلت کے باعث ریلوے کے اثاثے غیر محفوظ ہو گئے ہیں۔ ریلوے ملتان ڈویژن میں ریلوے کی پٹریوں کے جگہ جگہ نٹ بولٹ غائب ہو چکے ہیں۔ ریلوے افسران اور پی ڈبلیو آئی ڈیپارٹمنٹ کی چشم پوشی کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ۔ واضح رہے کہ درجنوں مسافر ٹرینیں روزانہ اس ٹریک سے آتی اور جاتی ہیں۔ اس غفلت کے باوجود پی ڈبلیو آئی ڈیپارٹمنٹ خاموش تماشائی بن چکا ہے ۔ دریں اثناء کھلے اورعوامی مقامات کے قریب واقع ریلوے ٹریک پر قیمتی لوہا چوری ہونا معمول بن گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ریلوے پولیس اور دیگر عملے کی مبینہ ملی بھگت سے روزانہ ریلوے ملتان ڈویژن میں بھاری مالیت کا لوہا اور تانبا چوری ہو رہا ہے ۔مسافروں نے وفاقی وزیر ریلوے ، جی ایم ودیگر افسروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں