نوسربازی کے واقعات خاتون سمیت 2افراد لٹ گئے

نوسربازی کے واقعات خاتون سمیت 2افراد لٹ گئے

ملتان( کرائم رپورٹر ) نوسربازی کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دوافراد لاکھوں کی نقدی،طلائی زیورات سے محروم ہوگئے۔۔

 ،پولیس نے اطلاع پاکر تحقیقات شروع کردیں ۔تفصیل کے مطابق تھانہ گلگشت پولیس کو معصوم شاہ روڑ کا رہائشی شہباز خان نے اطلاع دی کہ 6نمبر چونگی کے قریب نجی بینک کے باہر موجود تھا کہ اچانک نامعلوم نوسرباز افراد آئے اور مجھے اپنی باتوں میں الجھاکر نوسربازی کرتے ہوئے 35لاکھ روپے لوٹ کر رفوچکر ہوگئے جبکہ بدھلہ سنت پولیس کو خضر حیات نے بتایا کہ امیراں بی بی کو انڈر موٹروے پل ٹاٹے پور روڑ پر کار سوار عورت سمیت تین افراد نے لفٹ دینے کے بہانے کار میں بٹھالیا اور کچھ دور جاکر نوسربازی کرتے ہوئے ڈیڑھ تولہ طلائی زیور چھین کر کار سے نیچے پھینک کر فرار ہوگئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں