خاتون کو بیہوش کئے بغیر سینے سے گائیڈ وائر نکالنے کا کامیاب تجربہ

خاتون کو بیہوش کئے بغیر سینے سے  گائیڈ وائر نکالنے کا کامیاب تجربہ

ملتان (لیڈی رپورٹر) نشتر ہسپتال کے شعبہ امراض سینہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں غلام مرتضی کا اہم کارنامہ۔نشتر ہسپتال میں۔۔

 دوران آپریشن 60 سالہ خاتون کو بغیر بے ہوش کئے چھاتی میں رہ جانے والی ایک میٹر لمبی گائیڈ وائر کو بذریعہ کمیرہ نکالنے میں کامیاب ہوگئے ۔مریضہ خوشی سے نہال جبکہ لواحقین نے ڈاکٹروں کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔ معلوم ہوا ہے رانگوں پل ضلع خانیوال کی رہائشی 60 سالہ ستاں مائی کو مقامی ہسپتال میں سینہ میں تکلیف ہونے کی وجہ سے داخل کروایا گیا تھا ۔جہاں پر مقامی ڈاکٹروں سے مریضہ کے سینہ میں ایک میٹر لمبی گائیڈ وائر غلطی سے رہ گئی تھی۔کامیاب آپریشن پر مریضہ اور ان کے لواحقین نے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں غلام مرتضی کا بہت شکریہ ادا کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں