سیاست نہیں ،میرٹ پر کام کروائیں گے :رانا عبدالمنان

سیاست نہیں ،میرٹ پر کام کروائیں گے :رانا عبدالمنان

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ممبر صوبائی اسمبلی رانا عبدالمنان ساجد نے پی بی ایم کے ضلعی دفتر مظفرگڑھ کا دورہ کیا، اور منصوبوں کی بریفنگ حاصل کی، ایم پی اے رانا عبدالمنان ساجد نے پاکستان سویٹ ہوم۔۔۔

ویمن ایمپاورمنٹ سنٹر، اور سکول برائے بحالی مزدور ویتیم اطفالان جیسے منصوبوں کو اپنے حلقے میں کھولنے کے لیے ہر فورم پر جدوجہد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں مزدور بچوں کی بھلائی اور تعلیم کے حصول کے لئے پی بی ایم کے ادارے بہترین کام کر رہے ہیں ۔اس موقع پر انچارج سی آئی اے کامران سیف سے باتیں کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ تھانہ کچہری کی سیاست نہیں کریں گے صرف میرٹ پر کام کروائیں گے ،کبھی بھی ٹاوٹس اور چٹی دلالوں کی سفارش نہیں کریں گے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید کاشف سلیم نے نے پاکستان بیت المال کی جانب سے چلنے والے پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں