مسلم ممالک فلسطین پر حملے رکوانے میں ناکام،خلیل الرحمن

 مسلم ممالک فلسطین پر حملے رکوانے میں ناکام،خلیل الرحمن

میلسی (نامہ نگار) جماعت اہل سنت پنجاب کے امیر صاحبزادہ پیر سید خلیل الرحمٰن شاہ بخاری نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اہل سنت اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے ۔

اقوام متحدہ اور مسلم ممالک فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم،وحشیانہ بمباری اور قتل عام رکوانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔اس وقت اسرائیل یہود و نصارٰی کی حمایت سے فلسطین کے مظلوم بچوں، بوڑھوں، خواتین اور مرد حتیٰ کہ ہسپتالوں میں داخل زخمیوں پر بھی وحشیانہ بمباری کرکے قتل عام کررہا ہے ۔مسلم امہ بالخصوص حکومت پاکستان فلسطینیوں کے خلاف جاری جنگ کو فوری ختم کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا جماعت اہل سنت عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی اور ہم جماعت اہل سنت کو ضلع،تحصیل اور یونین کونسل سطح تک فعال کررہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں