نشہ آور ادویات بنانیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا، رضوان قدیر

نشہ آور ادویات بنانیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا، رضوان قدیر

ملتان ( وقائع نگار خصوصی )ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے جعلی و نشہ آور ادویات بنانے والے مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈرگ انسپکٹرز کو بھرپور چیکنگ کا حکم دیا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر متعدد میڈیکل سٹورز اور کمپنیوں کے کیسز عدالت بھجوادیئے ۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی اور ڈرگ انسپکٹرز بھی شریک ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ مالی فائدے کیلئے انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔رضوان قدیر کا کہنا تھا کہ ادوایات ساز کمپنیوں اور ڈیلرز کے ڈرگ لائسنس چیک کرنے کا بھی آغاز کرینگے جبکہ نشہ آور انجکشن کی خرید و فروخت میں ملوث مافیا کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کی ہدایت پر عوام الناس کو سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لیے ضلع بھر میں منڈیوں سے عام مارکیٹ میں سپلائی چین کو سختی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں