ریونیوافسر ریکوری اہداف کی حصول یقینی بنائیں، مریم خان

ریونیوافسر ریکوری اہداف کی حصول یقینی بنائیں، مریم خان

ملتان (وقائع نگار خصوصی)کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے ریونیو افسران کو ریکوری اہداف حاصل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملکیتی انتقال،آبیانہ اور واٹر ریٹ،سرکاری واجبات کی ریکوری میں تیزی لاء جائے ۔

ملکیتی انتقال،اسٹامپ ڈیوٹی کے واجبات بھی کلیئر کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع وہاڑی میں ریونیو جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر مریم خان نے کہا کہ انسداد تجاوزات کارروائیاں تیز کرکے سرکاری اراضی واگزار کروائیں۔ریونیو افسر مواضعات کو آن لائن کرکے لینڈ ریکارڈ سنٹرز پر اپ لوڈ کریں۔کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان اور ڈی سی ملتان کیپٹن (ر) رانا رضوان قدیر کی ہدایت پر ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک زیر تعمیر عمارت میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر اسے سیل کر دیا جبکہ ہوٹل مالکان کو نوٹس جاری کئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں