بل بورڈز،ہورڈنگز کیخلاف آپریشن تعطل کا شکار،شہریوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئیں

بل بورڈز،ہورڈنگز کیخلاف آپریشن تعطل کا شکار،شہریوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئیں

ملتان(خبرنگارخصوصی)پی ایچ اے ملتان کی نااہلی کی وجہ سے بڑے خطرناک بل بورڈز اور ہورڈنگز بورڈز کیخلاف آپریشن عرصہ دراز سے بندہے۔۔

 ، کئی کئی ماہ بعد کارکردگی دکھانے کیلئے معمولی سی کارروائی تو کی جاتی ہے مگر اس کے بعد مکمل خاموشی چھا جاتی ہے ۔ ذرائع کا کہنا کہ آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے ٹھیکیدار کی جانب سے پی ایچ اے افسروں کو مبینہ طور پر مالی طور پر خوش کرنا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ملتان شہر میں درجنوں بل بورڈز اور ہورڈنگز بورڈ خطرناک صورتحال اختیار کر چکے ہیں مگر انہیں اتارنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے ۔ وہ کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملتان شہر میں پی ایچ اے کے 500 سے زائد بورڈز لگے ہوئے ہیں جو اب براہ راست ٹھیکیدار کے تصرف میں ہیں۔ ان بورڈز کا عملی طور پر کوئی فزیکل معائنہ نہیں کیا جاتا۔ البتہ کاغذوں میں انہیں ہر لحاظ سے محفوظ ڈکلیئر قراردیا جاتا ہے ۔ دوسری طرف پی ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے ملتان کی حدود میں غیر قانونی اور غیر معیاری بورڈز موجود نہیں ہیں، ایسے بورڈز کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گاجس سے کوئی حادثہ رونما ہو سکے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں