عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیا فراہم کررہے ، آصف شاہ

عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیا فراہم کررہے ، آصف شاہ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو سرکاری نرخوں پر روٹی، نان اور دیگر اشیاء،۔۔

 خوردونوش کی فراہمی جاری ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر تنوروں، ہوٹلز، کریانہ سٹورز، سبزی وفروٹ شاپ، دودھ دہی اور گوشت شاپ کی جانچ پڑتال کرکے قیمتوں، معیار اور وزن کو چیک کررہے ہیں رواں ماہ اب تک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 38ہزار284چھاپے مارے اور 1008خلاف ورزیوں پر 20لاکھ 69ہزارروپے جرمانے ،8مقدمات کا اندراج اور143 گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں جبکہ روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام میں حقیقی معنوں میں یقینی بنانے کیلئے 3864 انسپکشنز کی گئیں اور392 خلاف ورزیوں پر 6لاکھ 23ہزار روپے جرمانے ، 2 مقدمات کا اندراج اور32گرفتاریاں کی جا چکی ہیں ڈپٹی کمشنر نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں روٹی، نان اور دیگر اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی،انسداد ڈینگی سرگرمیوں،کپاس کی کاشت کے اہداف، کسانوں کو باردانہ کی فراہمی اور دیگر امور کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ گراں فروشوں اور ذخیر اندوزوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رکھیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں