خانیوال میں کھلے ، ایرانی پٹرول کی سرعام فروخت

خانیوال میں کھلے ، ایرانی پٹرول کی سرعام فروخت

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار )خانیوال شہر بھر میں کھلے اور ایرانی پٹرول کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے ،شہر اور مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی پٹرول کی ایجنسیاں قائم ہو چکی ہیں کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔۔۔

غیر قانونی پٹرول کی ایجنسیوں میں ناقص و غیر معیاری پٹرول کی کھلے عام فروخت سے سادہ لوح شہریوں ک گاڑیوں کے انجن ناکارہ ہو رہے ہیں،شہری بوتلوں اور شاپروں میں پٹرول ڈلوا کر گھروں میں لے جاتے ہیں شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والی غیر قانونی ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں