9مئی کو سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ، غلام قاسم

9مئی کو سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت  تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ، غلام قاسم

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک غلام قاسم ہنجراء نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 9 مئی کے دن کوجو کچھ ہوا۔

 اس کے ارتکاب کا تصور ہمارے بدترین دشمن بھی نہیں کرسکتے ،ایک سوچے سمجھے منصوبے پر عمل کرتے ہوئے پاک فوج کی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا جس کا تصور کسی بھی ملک اور کسی بھی حالات میں نہیں کیا جاسکتا،انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور عمل کرنے والوں کو قوم شناخت کرتی ہے اور ان کے چہرے پاکستانی عوام کی یادداشت میں نقش ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں