ایک کروڑ لاگت سے تیاربدھ ترک والا روڈ کا افتتاح

ایک کروڑ لاگت سے تیاربدھ ترک والا روڈ کا افتتاح

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق وزیر مملکت برائے کامرس ملک غلام محمد رضا ربانی کھر نے ایک کروڑ کی لاگت سے ۔۔

یونین کونسل بدھ ترک والا روڈ بستی مٹھا تا بستی عرفان بدھ میٹل روڈ کا افتتاح کر دیا۔عوام کی خدمت عوام کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے ،الیکشن میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے 24 گھٹنے حلقہ میں موجود ہوں 60 کروڑ کی لاگت سے بجلی کے کئی منصوبے آخری مراحل میں ہیں جلد بجلی کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے پچاس کروڑ کے لاگت سے روڈز سیوریج ٹف ٹائلز سولنگ کے کئی منصوبوں کا افتتاح ہو چکا ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے مزید کئی منصوبوں پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا اپنے ڈیرے پر عوام کے مسائل کے حل کے لیے روزانہ موجود ہوتے ہیں تبدیلی کے دعوے دار الیکشن میں عوام سے ووٹ لینے کے بعدحلقہ میں نظر نہیں آتے عوام کو الیکشن میں سبز باغ دکھائے گئے حلقہ کی عوام کو اب احساس ہوچکا ہے کہ عوام کے حقیقی نمائندہ نور ربانی کھر خاندان ہے حلقہ میں پہلے بھی جتنے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوا تو ملک نور ربانی کھر اور انکے خاندان نے کرائے تھے ۔ اس موقع پر ملک عرفان بدھ ملک حاجی غلام عباس بدھ ملک محمد اکرم بدھ ،ملک محمد غلام میلادی بدھ،ملک حاجی عبد الستار بدھ ،ملک شمس الدین بدھ سمیت دیگر موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں