گرلزسکول اورڈی پی ایس کے سامنے قصائیوں کے پھٹے

گرلزسکول اورڈی پی ایس کے سامنے قصائیوں کے پھٹے

گگومنڈی(نامہ نگار)گرلز سکول اورڈی پی ایس کے سامنے قصائیوں نے پھٹے لگالئے ۔ بدبواورتعفن سے کالج اورسکول میں سانس لینامحال ہو گیا،۔

تعلیمی سرگرمیاں متاثر جبکہ انتظامیہ مبینہ قبضہ مافیاکے سامنے مکمل طورپربے بس ہے ۔تفصیل کے مطابق گگومنڈی کے گورنمنٹ گرلزہائرسیکنڈری سکول اورڈی پی ایس کے داخلی راستوں پربااثرقصائیوں نے قبضہ کرکے اپنے پٹھے لگالئے ہیں۔ گزشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر بوریوالاکے حکم پرضلع کونسل کے اہلکاروں نے قبضہ واگزارکرواتے ہوئے پٹھے وہاں سے ہٹادئیے تھے لیکن اسسٹنٹ کمشنرعبدالباسط صدیقی کے تبدیل ہوتے ہی قصائیوں نے دوبارہ قبضہ کرکے اپنے پٹھے رکھ لئے ہیں ۔وہاں سے اٹھنے والی بدبواورتعفن سے سکول اورکالج میں طالبات اورسٹاف کاسانس لینابھی محال ہے جبکہ طالبات کووہاں سے گزرنے میں بھی دشواری کاسامناکرناپڑتاہے ۔ اس کے علاوہ قصائیوں کی کالج جانے والی طالبات کو تنگ کرنے کی شکایات بھی ملی ہیں۔ شہریوں نے نئے اسسٹنٹ کمشنرفاروق احمدسے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں