تھیلیسیمیا کے عالمی دن متاثرہ بچوں کی ڈی پی او آفس آمد

تھیلیسیمیا کے عالمی دن متاثرہ بچوں کی ڈی پی او آفس آمد

لودھراں( ڈسٹرکٹ رپورٹر ، سٹی رپورٹر ) تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچے ہماری خصوصی محبت اور توجہ کے مستحق ہیں۔ان خیالات کا اظہار۔۔

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران ممتاز نے تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی ڈی پی او آفس آمد پر کیا۔ متاثرہ بچوں نے خون کا عطیہ دینے پر لودھراں پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈی پی او کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر سماجی کارکن محمد اشہر نوید صدیقی، چوہدری قدیر کمبوہ ( ایڈووکیٹ ) ، پی آر او خان بہادر اور تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے والدین بھی موجود تھے ۔لودھراں پولیس کی جانب سے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے گزشتہ دنوں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا تھا اور ڈی پی او کی ہدایات پر 38 سے زائد جوانوں نے خون کے عطیات دیے ۔ ڈی پی او کامران ممتاز نے تھیلسیمیا میں مبتلا بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور آفس آمد پر شکریہ بھی ادا کیا۔ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ ہم سب کو بڑھ چڑھ کر انکی زندگی کیلئے خون عطیہ کرنا چاہئے میں بڑا مشکور ہوں کہ اپ لوگ میرے مہمان بن کر آئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں