ڈاکوئوں کی لوٹ مار، محکمہ ہیلتھ کے ملازم کو گولی ماردی

 ڈاکوئوں کی لوٹ مار، محکمہ ہیلتھ کے ملازم کو گولی ماردی

جودھ پور بارہ میل (نمائندہ دنیا )تھانہ بارہ میل کی حدود ماڑی سہو ٹیڈی پل کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،محکمہ ہیلتھ کے ملازم سے ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل،نقدی اور موبائل فون چھین لیا،۔

مزاحمت پر ڈاکوؤں نے کندھے پر فائر مار دیا، بارہ میل جناح کالونی کا رہائشی محمد بلال قوم روہڑ جو کہ بنیادی مرکز صحت چک نورنگ شاہ ملازم ہے ڈیوٹی سے واپس گھر آ رہا تھا کہ ماڑی سہو نہر کنارے ٹیڈی پل کے قریب ڈاکوؤں نے اسے روکا نقدی،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لیا مزاحمت پر ڈاکوؤں نے بلال کے کندھے پر فائر بھی مار دیا اور ڈاکو فرار ہو گئے زخمی متاثرہ شخص کا زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے طبیعت بہت سیریس ہے جس کو فوری طور پر نشتر ملتان ریفر کر دیا گیا،عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ سرکل کبیروالا میں امن و امان کی فضا قائم کی جائے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں