آڑھتی لٹ گیا،پولیس کو جھوٹی کال کرنیوالے پر مقدمہ

 آڑھتی لٹ گیا،پولیس کو جھوٹی کال کرنیوالے پر مقدمہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ڈاکوؤں نے ایک اور آڑھتی کو لوٹ لیا،لاکھوں روپے کی نقدی قیمتی موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین کر فرار۔

،15پر جھوٹی کال کرنے والے کو پولیس نے دھر لیا،واپڈا ٹیم نے بجلی چور بھی پکڑ لیا،مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع ہالہ کا رہائشی سبزی منڈی کا آڑھتی محمد سرور لنگاہ گزشتہ رات 8بجے ریکوری کرنے کے بعد سبزی منڈی سے واپس گھر جا رہا تھا کہ اسلم چوک کے قریب 2نامعلوم ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور گن پوائنٹ پر جامع تلاشی کر کے 2لاکھ روپے نقدی 73 ہزار مالیت کا قیمتی موبائل فون، شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈچھین کرفرارہو گئے ،دوسرے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ میں رجب علی نے 15 پر گائے اور بکری چوری کی کال کی پولیس کے موقع پر پہنچنے پر وقوعہ جھوٹا نکلا ،پولیس نے رجب علی کو جھوٹی کال کرنے پر گرفتار کرلیا،واپڈا ٹیم کوٹ ادو نے دوران آپریشن موضع پرہاڑ غربی میں احمد حسن کھیارہ کو ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں