خانیوال ، ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کی کھلے عام فروخت جاری

خانیوال ، ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کی کھلے عام فروخت جاری

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار) ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کی کھلے عام فروخت جاری، شہری غیر معیاری مصالحہ جات کے استعمال سے ۔

موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے خانیوال شہرو گردنواح میں سرخ مرچوں، گرم مصالحہ، ہلدی، خشک دھنیہ،کالی مرچ، اور دیگر مصالحہ جات کو خطرناک کیمیکل کا رنگ اور چاول کے بھوسے کی ملاوٹ کر کے بازاروں میں کھلے عام ناقص و غیر معیاری مصالحہ جات کی فروخت جا ری ہے ۔ ملاوٹ مافیا نے جعلی مصالحہ جات تیار کرنے کے لیے دکانوں کے پیچھے گودام اور گھروں میں منی فیکٹریا ں قائم کر رکھی ہیں۔ شہریو ں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے .

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں