پنجاب کے عوام کو آنیوالے دنوں میں مزید خوشخبریاں ملیں گی:عاطف حسین

 پنجاب کے عوام کو آنیوالے دنوں میں  مزید خوشخبریاں ملیں گی:عاطف حسین

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر,نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ با رکے رکن وممتاز قانون دان چوہدری عاطف حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ۔

صرف دو ماہ میں عوامی خدمت کی مثالیں قائم کیں پنجاب کے عوام کو آنیوالے دنوں میں مزید خوشخبریاں ملیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں معاشی پالیسیوں کے ثمرات نمایاں ہو رہے ہیں وفاقی اور پنجاب حکومت غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی خصوصی کاوشوں سے پاکستان میں دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کی ابتدا ہو چکی ہے جس سے معاشی استحکام آئے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں