انجمن تاجران اورنگزیب روڈ کے انتخابات 27مئی کو شیڈول

انجمن تاجران اورنگزیب روڈ  کے انتخابات 27مئی کو شیڈول

ملتان ( لیڈی رپورٹر ) انجمن تاجران اورنگزیب روڈ بیرون دہلی گیٹ و گلی سبزی والی کے انتخابات 27مئی کو ہوں گے ۔

الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا اس سلسلہ میں چیف الیکشن کمیشن باؤ خالد رشید معاونین چودھری محمد الیاس انصاری،ذوالفقار علی انصاری نے انجمن تاجران اورنگزیب روڈ بیرون دہلی گیٹ و گلی سبزی والی کے الیکشن شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کاغذات نامزدگی 12/13مئی تک شام 4بجے سے رات 9تک جمع کرائے جا سکتے ہیں کاغذات کی جانچ پڑتال اور حتمی سکرونٹی 14مئی کو ہو گی امیدواران کی حتمی لسٹ اور انتخابی نشانات 15مئی کو دئیے جائیں گے جبکہ نئے عہدیداران کا 3سال کے لیے انتخاب 27مئی بروز سوموار کو بلاتعطل صبح 9بجے ڈیرہ احمد نواز گلی بھانے والی اورنگزیب روڈ پر پولنگ ہو گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں