سپورٹ پروگرام کے دفتر میں خواتین سے بدتمیزی

سپورٹ پروگرام کے دفتر  میں خواتین سے بدتمیزی

میلسی (نامہ نگار )میونسپل کمیٹی کے اہلکار ممتاز بھٹہ نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں ملازم خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں۔

نادار مستحق خواتین کو گالیاں دی جاتی ہیں اور انہیں باہر نکال دیتے ہیں۔ ملازموں نے عورتوں اور مردوں سے بدتمیزی کرنا معمول بنا رکھا ہے ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں