دیور اور سسر کا 5 بچوں کی ماں پر تشدد

دیور اور سسر کا 5 بچوں کی ماں پر تشدد

مونڈکا ( نامہ نگار )شاہ جمال کے نواحی علاقے بستی کانڈہ موضع نوہن والی میں دیور اور سسر نے مل کر پانچ بچوں کی ماں کو تشدد کا نشانہ بنایا کمرے میں بند کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔

شاہ جمال کے نواحی علاقے بستی کانڈہ موضع نوہن والی میں دیور منیر احمد ، بشیر احمد اور سسر غلام رسول نے مل کر شوہر کی غیر موجودگی میں پانچ بچوں کی ماں کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور کمرے میں بند کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے طلائی زیوارات اتار لے ادھر پولیس تھانہ شاہ جمال نے سونیا بی بی کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں