بل ادا نہ کرنے پر میونسپل کمیٹی کے بجلی کنکشن منقطع

 بل ادا نہ کرنے پر میونسپل کمیٹی  کے بجلی کنکشن منقطع

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) عدم ادائیگی کی بناپر میونسپل کمیٹی کے بجلی کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے ۔

میونسپل کمیٹی کے گزشتہ 5ماہ سے سواکروڑ کے بل ادانہیں ہوئے جس بنا پر چار ڈسپوزل 6ٹربائن پانچ فلٹریشن پلانٹ اورسٹریٹ لائٹس بند ہو گئی ہیں شہریوں کو صاف پانی کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ ڈسپوزل بند ہونے کی بنا پر صفائی کے معاملات بھی ابتری کا شکا رہیں ۔جبکہ فیول کی مد میں بھی ڈیڑھ کروڑ روپے بلدیہ کے ذمہ واجب الادا ہیں فیول نہ ملنے کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی ،سکر مشین بھی بند ہو چکی ہیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں