مظفر گڑھ، 17ترقیاتی منصوبے مکمل، 44پر کام جاری

مظفر گڑھ، 17ترقیاتی منصوبے مکمل، 44پر کام جاری

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کی زیر صدارت ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ نے ڈپٹی کمشنر کو ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ میں اے ڈی پی کے تحت 82 منصوبوں کی منظوری دی گئی تھی۔ جن میں سے 17 منصوبے مکمل ہوئے ہو چکے ، 44 پرکام جاری ہے ۔ 82 منصوبوں کی کل لاگت51ارب 72کروڑ42 لاکھ روپے ہے جن میں سے اب تک 9ارب23 کروڑ62 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ رواں سال اے ڈی پی کے تحت 22 نئے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے ۔روڈز کی بحالی کے 2 پروگرامز جاری ہیں اور عدلیہ کے 1 میگا پروجیکٹ پر کام جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسروں کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے مٹیریل کا خاص خیال رکھا جائے ۔ناقص میٹریل استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ضلع مظفرگڑھ کی عوام کیلئے آسانیاں پیدا ہوں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں