پوسٹ گریجویٹ کالج میں نقل مافیا سرگرم،2امیدوار پکڑے گئے

پوسٹ گریجویٹ کالج میں نقل مافیا سرگرم،2امیدوار پکڑے گئے

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )سپرنٹنڈنٹ سنٹر پوسٹ گریجویٹ کالج کی نااہلی ڈی جی خان بورڈ کے زیر اہتمام فرسٹ ائیر کے امتحانات میں بھی نقل مافیا سرگرم ضلع کے سب سے بڑے سنٹر پوسٹ گریجویٹ کالج میں پیرز میں کھلے عام نقل۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج اور پرنسپل گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول محمود کوٹ منیر اکبر لغاری پر مشتمل انسپکشن ٹیم کا سنٹر کا اچانک دورہ، دو امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ،انسپکشن ٹیم نے رپورٹ اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر کو ارسال کردی۔اسسٹنٹ کمشنر نے امید واروں کے خلاف یو ایم سی جبکہ سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کرکے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی سفارش کردی ،اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ امتحانات کی شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے محنتی طلباء کی حق تلفی نہیں ھونے دینگے ذمہ داران کے خلاف ہر ممکن کارروائی کی جائے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں