مردہ جانور کاگوشت فروخت کرنے والا قصاب گرفتار

مردہ جانور کاگوشت فروخت کرنے والا قصاب گرفتار

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر ، نامہ نگار) پولیس تھانہ سٹی نے مردہ جانور کاگوشت فروخت کرنے والے قصاب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،بدبودارگوشت کو تلف کرکے قصاب کے خلاف سلاٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔۔۔

تفصیل کے مطابق مخبر کی اطلاع پر تھانہ پولیس سٹی کے ایس ایچ او ناصر عباسی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پل64پرکاروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 5من مردو جانوروں کا گوشت قبضہ میں لے لیا،طیب نامی قصاب گائے ذبح کر کے مردہ جانور کا بدبودار گوشت سپلائی کے لیے لے جا رہا تھا جسے گرفتار کرلیاگیا، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ناصر عباسی کاکہنا تھاکہ طیب قصاب کے خلاف سپرٹنڈنٹ سلاٹرہاؤس محمدصبح صادق کی مدعیت میں سلاٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور مردہ جانور کے گوشت کو تلف کردیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں