مظفر گڑھ ،پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کے گرد شکنجہ سخت

مظفر گڑھ ،پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کے گرد شکنجہ سخت

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر ناصر ڈوگر کا ایکشن،زرعی انکم ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ،مختلف مواضعات میں زرعی انکم ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی پراپرٹی نیلام کرنے کا حکم۔۔۔

زرعی انکم ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے کھیوٹ بھی بلاک کرنے کا حکم دے دیا زرعی انکم ٹیکس ہر صورت ادا کرنا پڑے گا ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو بلیک لسٹ کرنے کیلئے مختلف بینکوں کو لیٹر جاری کر دیئے ہیں ناصر شہزاد ڈوگر،تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ناصر شہزاد ڈوگر نے زرعی انکم ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے انہوں نے زرعی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے مختلف مواضعات میں زرعی انکم ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی پراپرٹی نیلام کرنے کا حکم دے دیا جبکہ زرعی انکم ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے کھیوٹ بھی بلاک کرنے کے حکم صادر کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر کا کہنا تھا کہ زرعی انکم ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی فہرست تیار کرلی کے اور ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو بلیک لسٹ کرنے کیلئے مختلف بینکوں کو درخواستیں ارسال کردی ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں