ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ ،بزرگ مریضہ کا مسئلہ سنا

 ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ ،بزرگ مریضہ کا مسئلہ سنا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے روڈ میپ برائے صحت کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔

سروس ڈیلیوری کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے اچانک ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ کیا ، او پی ڈی میں پرچی کے اجراء،ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریوں کا جائزہ لیا-فارمیسی میں ادویات کے سٹاک کی جانچ پڑتال کی،مریضوں سے طبی سہولیات بارے اسستفسار کیا -ڈپٹی کمشنر نے بزرگ مریضہ کے پاس بیٹھ کر تسلی سے مسئلہ سنا-اس موقع پر انہوں نے ایم ایس کو رش کے پیش نظر او پی ڈی کی اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کرانے کی ہدایت کی-ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحت کا شعبہ حکومت پنجاب کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے دستیاب وسائل کے مطابق بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں