پی پی 269کا ضمنی الیکشن،تربیتی وحلف برداری تقریب

پی پی 269کا ضمنی الیکشن،تربیتی وحلف برداری تقریب

مظفرگڑھ( سٹی رپورٹر) پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں صوبائی حلقہ 269 کے ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے ایک روزہ ٹریننگ اور۔۔۔

 حلف برداری کی تقریب کا انعقاد،ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر ،اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر منیر اکبر لغاری اور جاوید سرور نے تمام پریذائیڈنگ آفیسر سے حلف لیا،18 مئی کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں کوئی شخص دوران ڈیوٹی کسی پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر یا آزاد امیدوار کو سپورٹ نہیں کرے گا ۔الیکشن کا انعقاد سو فیصد شفاف ہوگا تقریب حلف برداری 164 پریذائیڈنگ آفیسرز نے حلف لی۔ تقریب حلف برداری میں اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا کہ مذکورہ حلقہ میں الیکشن کی شفافیت اور پرامن طریقے سے پولنگ کرانے کے لئے ضلعی انتظامیہ،پولیس اور تمام دیگر ادارے متحد ہوکر جامع حکمت عملی کے تحت اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر کا کہنا تھا کہ الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے جہاں ضلعی انتظامیہ تمام تر عوامل کو مکمل کئے ہوئے ہے وہیں الیکشن کے دوران ڈیوٹی دینے والوں سے حلف لینے کا مقصد اپنے فرائض کو پوری ایمانداری سے سرانجام دینا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں