چھٹیوں کا کام مکمل کرنیوالے طلبہ کو انٹرنل گریڈ دینے کا فیصلہ

چھٹیوں  کا کام  مکمل  کرنیوالے  طلبہ  کو  انٹرنل  گریڈ  دینے  کا  فیصلہ

ملتان(شاہد لودھی سے )گرمی کی چھٹیوں میں ہوم ورک مکمل کرنے والے طلبہ کو انٹرنل گریڈ دینے کافیصلہ، تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز ملتان نے طلبا کو گرمی کی چھٹیوں کا ہوم ورک مکمل کرنے پر انعام دینے کافیصلہ کیا ہے ۔

ایسے طلبہ جو ہوم ورک مکمل کریں گے ان کو انٹرنل گریڈ دیا جائے گا ۔اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ یہ چھٹیاں صرف طالب علموں کو گرم موسم کی شدت سے بچانے کے لیے دی جاتی ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ طلبہ کو آرام کرنے کے لیے تنہا چھوڑ دیا جائے اس لئے ا ن کو چھٹیوں میں پرجوش رکھنے اور گھر وں میں ٹھہرنے کے لئے مناسب ہوم ورک دیا جائے اس لئے تمام اساتذہ کو پابند کیا جائے کہ تمام طلبہ کو ہوم ورک صحیح تفویض کیا جائے اورطلبہ کو ہدایت کی جائے کہ وہ گھر پر رہتے ہوئے ہوم ورک کو مکمل کریں یہ ہوم ورک مئی کے آخری ہفتے میں لازمی دے دیا جائے اور طلبہ کو آگاہی دی جائے کہ چھٹیوں سے واپسی پر ہوم ورک چیک کیا جائے اور مکمل ہوم ورک کرنے والے طلبہ کو انٹرنل گریڈ دیئے جائیں گے جوان کے نتائج میں شامل ہوں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں